قرآن کریم > إبراهيم >surah 14 ayat 42
وَلاَ تَحْسَبَنَّ اللَّهَ غَافِلاً عَمَّا يَعْمَلُ الظَّالِمُونَ إِنَّمَا يُؤَخِّرُهُمْ لِيَوْمٍ تَشْخَصُ فِيهِ الأَبْصَارُ
اور یہ ہر گز نہ سمجھنا کہ جو کچھ یہ ظالم کر رہے ہیں ، اﷲ اُس سے غافل ہے ۔ وہ تو ان لوگوں کو اُس دن تک کیلئے مہلت دے رہا ہے جس میں آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ جائیں گی
آیت ۴۲: وَلاَ تَحْسَبَنَّ اللّٰہَ غَافِلاً عَمَّا یَعْمَلُ الظّٰلِمُوْنَ: «اور آپ ہر گز نہ سمجھیں اللہ کو غافل اُس سے جو یہ ظالم کر رہے ہیں۔»
اِنَّمَا یُؤَخِّرُہُمْ لِیَوْمٍ تَشْخَصُ فِیْہِ الْاَبْصَارُ: «یقینا وہ انہیں مہلت دے رہا ہے اُس دن تک جس میں نگاہیں پھٹی کی پھٹی رہ جائیں گی۔»