May 4, 2025

قرآن کریم > الرّعد >surah 13 ayat 23

جَنَّاتُ عَدْنٍ يَدْخُلُونَهَا وَمَنْ صَلَحَ مِنْ آبَائِهِمْ وَأَزْوَاجِهِمْ وَذُرِّيَّاتِهِمْ وَالمَلاَئِكَةُ يَدْخُلُونَ عَلَيْهِم مِّن كُلِّ بَابٍ 

یعنی ہمیشہ رہنے کیلئے وہ باغات جن میں وہ خود بھی داخل ہوں گے، اور ان کے باپ دادوں ، بیویوں اور اولاد میں سے جو نیک ہوں گے، وہ بھی۔ اور (ان کے استقبال کیلئے) فرشتے ان کے پاس ہر دروازے سے (یہ کہتے ہوئے) داخل ہوں گے

 آیت۲۳:  جَنّٰتُ عَدْنٍ یَّدْخُلُوْنَہَا وَمَنْ صَلَحَ مِنْ اٰبَآهمْ وَاَزْوَاجِہِمْ وَذُرِّیّٰتِہِمْ وَالْمَلٰٓئِکَۃُ یَدْخُلُوْنَ عَلَیْہِمْ مِّنْ کُلِّ بَابٍ: «(آخرت کا گھر) وہ باغات ہیں ہمیشہ رہنے کے، جن میں وہ داخل ہوں گے اور جو بھی صالح ہوں گے ان کے آباء، ان کی بیویوں اور ان کی اولاد میں سے، اور ہر دروازے سے جنت کے فرشتے ان کے سامنے حاضر ہوں گے۔»

UP
X
<>