June 3, 2025

قرآن کریم > يوسف >surah 12 ayat 99

فَلَمَّا دَخَلُواْ عَلَى يُوسُفَ آوَى إِلَيْهِ أَبَوَيْهِ وَقَالَ ادْخُلُواْ مِصْرَ إِن شَاء اللَّهُ آمِنِينَ 

پھر جب یہ سب لوگ یوسف کے پاس پہنچے تو انہوں نے اپنے والدین کو اپنے پاس جگہ دی، اور سب سے کہا کہ : ’’ آپ سب مصر میں داخل ہو جائیں ، جہاں اِن شاء اﷲ سب چین سے رہیں گے۔ ‘‘

 آیت ۹۹:  فَلَمَّا دَخَلُوْا عَلٰی یُوْسُفَ اٰوٰٓی اِلَیْہِ اَبَوَیْہِ: « پھر جب وہ سب یوسف کے پاس پہنچ گئے تو انہوں نے جگہ دی اپنے پاس اپنے والدین کو»

            کنعان سے چل کر بنی اسرائیل کا یہ پورا خاندان جب حضرت یوسف کے پاس مصر پہنچا تو آپ نے خصوصی اعزاز کے ساتھ ان کا استقبال کیا اوراپنے والدین کو اپنے پاس امتیازی نشستیں پیش کیں۔

             وَقَالَ ادْخُلُوْا مِصْرَ اِنْ شَآءَ اللّٰہُ اٰمِنِیْنَ: « اور کہا کہ اب آپ لوگ مصر میں داخل ہوجائیں، اللہ نے چاہا تو پورے امن و چین کے ساتھ (یہاں رہیں)۔»

            اب آپ لوگوں کو کوئی پریشانی نہیں ہو گی۔ اگر اللہ نے چاہا تو یہاں آپ کے لیے امن وچین اور سکون و راحت ہی ہے۔

UP
X
<>