July 7, 2025

قرآن کریم > يوسف >surah 12 ayat 82

وَاسْأَلِ الْقَرْيَةَ الَّتِي كُنَّا فِيهَا وَالْعِيْرَ الَّتِي أَقْبَلْنَا فِيهَا وَإِنَّا لَصَادِقُونَ 

اور جس بستی میں ہم تھے اس سے پوچھ لیجئے، اور جس قافلے میں ہم آئے ہیں ، اس سے تحقیق کر لیجئے، یہ بالکل پکی بات ہے کہ ہم سچے ہیں ۔ ‘‘

 آیت ۸۲:  وَسْئَلِ الْقَرْیَۃَ الَّتِیْ کُنَّا فِیْہَا وَالْعِیْرَ الَّتِیْٓ اَقْبَلْنَا فِیْہَا وَاِنَّا لَصٰدِقُوْنَ: « آپ اس بستی (والوں) سے پوچھ لیں جس میں ہم تھے، اور اُس قافلے (والوں) سے جن کے ساتھ ہم آئے ہیں۔ اور ہم (اپنے بیان میں ) بالکل سچے ہیں۔»

             آپ مصر سے بھی حقیقت حال معلوم کرا سکتے ہیں یا پھر جس قافلے کے ساتھ ہم گئے تھے اس کے سب لوگ وہاں موجود تھے، ان کے سامنے یہ سب کچھ ہوا تھا۔ آپ ان میں سے کسی سے بھی پوچھ لیں، وہ سارا ماجرا آپ کو بتا دیں گے۔

UP
X
<>