July 9, 2025

قرآن کریم > يوسف >surah 12 ayat 73

قَالُواْ تَاللَّهِ لَقَدْ عَلِمْتُم مَّا جِئْنَا لِنُفْسِدَ فِي الأَرْضِ وَمَا كُنَّا سَارِقِينَ 

وہ (بھائی) بولے : ’’ اﷲ کی قسم ! آپ لو گ جانتے ہیں کہ ہم زمین میں فساد پھیلانے کیلئے نہیں آئے تھے، اور نہ ہم چوری کرنے والے لوگ ہیں ۔ ‘‘

 آیت ۷۳:  قَالُوْا تَاللّٰہِ لَقَدْ عَلِمْتُمْ مَّا جِئْنَا لِنُفْسِدَ فِی الْاَرْضِ وَمَا کُنَّا سٰرِقِیْنَ: « انہوں نے کہا: اللہ کی قسم آپ لوگ خوب جانتے ہیں کہ ہم زمین میں فساد مچانے نہیں آئے اور ہم چوری کرنے والے ہر گز نہیں ہیں۔»

            آپ لوگ اچھی طرح جانتے ہیں کہ ہم قحط کے مارے لوگ یہاں اتنی دور سے غلہ لینے آئے ہیں، ہم کوئی چور ڈاکو نہیں ہیں۔ اُن کے اس فقرے اور اندازِ گفتگو میں بڑی لجاجت پائی جاتی ہے۔

UP
X
<>