قرآن کریم > يوسف >surah 12 ayat 72
قَالُواْ نَفْقِدُ صُوَاعَ الْمَلِكِ وَلِمَن جَاء بِهِ حِمْلُ بَعِيرٍ وَأَنَاْ بِهِ زَعِيمٌ
انہوں نے کہا کہ : ’’ ہمیں بادشاہ کا پیمانہ نہیں مل رہا، اور جو شخص اُسے لا کر دے گا، اُس کو ایک اونٹ کا بوجھ (انعام میں ) ملے گا، اور میں اس (انعام کے دلوانے) کی ذمہ داری لیتا ہوں ۔ ‘‘
آیت ۷۲: قَالُوْا نَفْقِدُ صُوَاعَ الْمَلِکِ وَلِمَنْ جَآءَ بِہ حِمْلُ بَعِیْرٍ وَّاَنَا بِہ زَعِیْمٌ: «انہوں نے جواب دیا کہ ہمیں بادشاہ کا جامِ زریں نہیں مل رہا اور جو اسے لے آئے گا اسے ایک اونٹ کے بوجھ کے برابر غلہ دیا جائے گا، اور میں اس کا ذمہ دار ہوں۔»