قرآن کریم > يوسف >surah 12 ayat 74
قَالُواْ فَمَا جَزَآؤُهُ إِن كُنتُمْ كَاذِبِينَ
انہوں نے کہا کہ : ’’ اگر تم لوگ جھوٹے (ثابت) ہوئے تو اس کی کیا سزا ہوگی ؟ ‘‘
آیت ۷۴: قَالُوْا فَمَا جَزَآؤُہ اِنْ کُنْتُمْ کٰذِبِیْنَ: «انہوں (شاہی ملازمین) نے کہا کہ پھر اس (چور) کی کیا سزا ہو گی اگر تم لوگ جھوٹے ہوئے؟»
یعنی اگر تم لوگ اپنے اس دعوے میں جھوٹے نکلے اور تم میں سے ہی کوئی شخص چور ہوا تو پھر اس شخص کی کیا سزا ہونی چاہیے؟