July 13, 2025

قرآن کریم > يوسف >surah 12 ayat 58

وَجَاء إِخْوَةُ يُوسُفَ فَدَخَلُواْ عَلَيْهِ فَعَرَفَهُمْ وَهُمْ لَهُ مُنكِرُونَ

اور (جب قحط پڑا تو) یوسف کے بھائی آئے، اور اُن کے پاس پہنچے، تو یوسف نے انہیں پہچان لیا، اور وہ یوسف کو نہیں پہچانے

 آیت ۵۸:  وَجَآءَ اِخْوَۃُ یُوْسُفَ فَدَخَلُوْا عَلَیْہِ:  « اور آئے یوسف کے بھائی اور آپ کے سامنے پیش ہوئے»

             فَعَرَفَہُمْ وَہُمْ لَہ مُنْکِرُوْنَ: « تو آپ نے انہیں پہچان لیا مگر وہ آپ کو نہیں پہچان پائے۔»

            ان حالات میں یہ امکان ان کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ عزیز مصر جس کے دربار میں اُن کی پیشی ہورہی ہے وہ ان کا بھائی یوسف ہے۔

UP
X
<>