قرآن کریم > يوسف >surah 12 ayat 56
وَكَذَلِكَ مَكَّنِّا لِيُوسُفَ فِي الأَرْضِ يَتَبَوَّأُ مِنْهَا حَيْثُ يَشَاء نُصِيبُ بِرَحْمَتِنَا مَن نَّشَاء وَلاَ نُضِيعُ أَجْرَ الْمُحْسِنِينَ
اور اس طرح ہم نے یوسف کو ملک میں ایسا اقتدار عطا کیا کہ وہ اُس میں جہاں چاہیں ، اپنا ٹھکا نا بنائیں ۔ ہم اپنی رحمت جس کو چاہتے ہیں ، پہنچاتے ہیں ، اور نیک لوگوں کے اجر کو ضائع نہیں کرتے
آیت ۵۶: وَکَذٰلِکَ مَکَّنَّا لِیُوْسُفَ فِی الْاَرْضِ یَتَبَوَّاُ مِنْہَا حَیْثُ یَشَآءُ: « اور اس طرح ہم نے یوسف کو تمکن عطا کیا (مصر کی) زمین میں، کہ وہ اس میں جہاں چاہے اپنا ٹھکانہ بنا لے۔»
حضرت یوسف کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے تمکن عطا ہونے کا یہ دوسرا مرحلہ تھا۔ پہلے مرحلے میں آپ کو بدوی اور صحرائی ماحول سے اٹھا کراس دور کے ایک نہایت متمدن ملک کی اعلیٰ ترین سطح کی سوسائٹی میں پہنچایا گیا، جبکہ دوسرے مرحلے میں آپ کو اسی ملک کے اربابِ اختیار و اقتدار کی صف میں ایک نہایت ممتاز مقام عطا کر دیا گیا، جس کے بعد آپ پورے اختیار کے ساتھ عزیز کے عہدے پر متمکن ہو گئے۔
نُصِیْبُ بِرَحْمَتِنَا مَنْ نَّشَآءُ وَلاَ نُضِیْعُ اَجْرَ الْمُحْسِنِیْنَ: « ہم اپنی رحمت سے نوازتے ہیں جس کو چاہتے ہیں اور ہم نیکو کاروں کا اجرضائع نہیں کرتے۔»