قرآن کریم > يوسف >surah 12 ayat 102
ذَلِكَ مِنْ أَنبَاء الْغَيْبِ نُوحِيهِ إِلَيْكَ وَمَا كُنتَ لَدَيْهِمْ إِذْ أَجْمَعُواْ أَمْرَهُمْ وَهُمْ يَمْكُرُونَ
(اے پیغمبر !) یہ تمام واقعہ غیب کی خبروں کا ایک حصہ ہے جو ہم تمہیں وحی کے ذریعے بتارہے ہیں ۔ اور تم اُس وقت ان (یوسف کے بھائیوں ) کے پاس موجود نہیں تھے جب انہوں نے سازش کر کے اپنا فیصلہ پختہ کر لیا تھا (کہ یوسف کو کنویں میں ڈالیں گے)
آیت ۱۰۲: ذٰلِکَ مِنْ اَنْبَآءِ الْغَیْبِ نُوْحِیْہِ اِلَیْکَ: «یہ ہے غیب کی خبروں میں سے جو ہم وحی کرتے ہیں (اے محمد) آپ کی طرف۔»
وَمَا کُنْتَ لَدَیْہِمْ اِذْ اَجْمَعُوْٓا اَمْرَہُمْ وَہُمْ یَمْکُرُوْنَ : «اور آپ ان کے پاس موجود نہیں تھے جب انہوں نے اتفاق ِرائے کیا تھا اپنے معاملے پر اور جب وہ لوگ سازش کر رہے تھے۔»