قرآن کریم > هود >surah 11 ayat 86
بَقِيَّةُ اللَّهِ خَيْرٌ لَّكُمْ إِن كُنتُم مُّؤْمِنِينَ وَمَا أَنَاْ عَلَيْكُم بِحَفِيظٍ
اگر تم میری بات مانو تو (لوگوں کا حق ان کو دینے کے بعد) جو کچھ اﷲ کا دیا بچ رہے، وہ تمہارے حق میں کہیں بہتر ہے۔ اور (اگر نہ مانو تو) میں تم پر پہرہ دار مقرر نہیں ہوا ہوں ۔ ‘‘
آیت ۸۶: بَقِیَّتُ اللّٰہِ خَیْرٌ لَّـکُمْ اِنْ کُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْنَ: «اللہ کی عطا کردہ بچت ہی تمہارے لیے بہتر ہے اگر تم مؤمن ہو۔ »
انصاف کے ساتھ پورا پورا ناپو اور تولو، اور لوگوں کی چیزوں میں کمی کر کے ان کی حق تلفی نہ کیا کرو۔ اگر تم لوگ دیانتداری سے تجارت کرو، اور اس طرح اللہ تعالیٰ تمہیں جو منافع عطا کریں، اسی پرقناعت کرو تو یہ تمہاری دنیا و آخرت کے لیے بہت بہتر ہو گا۔
وَمَآ اَنَا عَلَیْکُمْ بِحَفِیْظٍ: «لیکن میں تمہارے اوپر کوئی نگران نہیں ہوں۔ »
میں تو تمہیں سمجھا سکتا ہوں، نیکی کی تلقین کر سکتا ہوں، تم پر میرا کوئی زور نہیں ہے۔