July 15, 2025

قرآن کریم > هود >surah 11 ayat 83

مُّسَوَّمَةً عِندَ رَبِّكَ وَمَا هِيَ مِنَ الظَّالِمِينَ بِبَعِيدٍ 

جن پر تمہارے رَبّ کی طرف سے نشان لگے ہوئے تھے۔ اور یہ بستی (مکہ کے ان) ظالموں سے کچھ دُور نہیں ہے

 آیت ۸۳:  مُّسَوَّمَۃً عِنْدَ رَبِّکَ:  «وہ نشان زدہ تھے تمہارے رب کی طرف سے۔ »

            یعنی ہر پتھر ایک آدمی کے لیے نشان زدہ اور مخصوص تھا۔

             وَمَا ہِیَ مِنَ الظّٰلِمِیْنَ بِبَعِیْدٍ:  «اور یہ ان ظالموں سے کوئی زیادہ دور نہیں۔ »

            یعنی مشرکین مکہ سے قومِ لوط  کی یہ بستیاں زیادہ دور نہیں ہیں۔  قریش کے قافلے جب فلسطین کی طرف جاتے تھے تو پہلے قومِ ثمود اور قومِ مدین کے علاقے سے گزرتے تھے، پھر قومِ لوط کی بستیوں کے آثار بھی اُن کے راستے میں آتے تھے۔  

UP
X
<>