June 15, 2025

قرآن کریم > التوبة >surah 9 ayat 97

الأَعْرَابُ أَشَدُّ كُفْرًا وَنِفَاقًا وَأَجْدَرُ أَلاَّ يَعْلَمُواْ حُدُودَ مَا أَنزَلَ اللَّهُ عَلَى رَسُولِهِ وَاللَّهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ 

جو دیہاتی (منا فق) ہیں ، وہ کفر اور منا فقت میں زیادہ سخت ہیں ، اور دوسروں سے زیادہ اِسی لائق ہیں کہ اُس دین کے اَحکام سے ناواقف رہیں جو اﷲ نے اپنے رسول پر اُتارا ہے۔ اور اﷲ علم کا بھی مالک ہے، حکمت کا بھی مالک

 آیت ۹۷: اَلْاَعْرَابُ اَشَدُّ کُفْرًا وَّنِفَاقًا وَّاَجْدَرُ اَلاَّ یَعْلَمُوْا حُدُوْدَ مَآ اَنْزَلَ اللّٰہُ عَلٰی رَسُوْلِہ وَاللّٰہُ عَلِیْمٌ حَکِیْمٌ: ‘‘یہ بدو لوگ کفر و نفاق میں زیادہ سخت ہیں اور زیادہ اس لائق ہیں کہ نا واقف ہوں اُس چیز کی حدود سے جو اللہ نے اپنے رسول پر نازل فرمائی ہے۔ اور اللہ سب کچھ جاننے والا‘ کمال حکمت والا ہے۔‘‘

            یعنی اہل مدینہ تو مسلسل رسول اللہ کی صحبت سے فیض یاب ہو رہے تھے‘ آپ سے جمعہ کے خطبات سنتے تھے اور آپ کی نصیحت کا ایک سلسلہ شب و روز ان کے درمیان چلتا رہتا تھا۔ مگر ان بادیہ نشین لوگوں کو تعلیم و تعلّم کے ایسے مواقع میسر نہیں تھے۔ لہٰذا فطری اور منطقی طور پر کفر و شرک اور نفاق کی شدت ان لوگوں میں نسبتاً زیادہ تھی۔ 

UP
X
<>