June 16, 2025

قرآن کریم > التوبة >surah 9 ayat 95

سَيَحْلِفُونَ بِاللَّهِ لَكُمْ إِذَا انقَلَبْتُمْ إِلَيْهِمْ لِتُعْرِضُواْ عَنْهُمْ فَأَعْرِضُواْ عَنْهُمْ إِنَّهُمْ رِجْسٌ وَمَأْوَاهُمْ جَهَنَّمُ جَزَاء بِمَا كَانُواْ يَكْسِبُونَ 

جب تم اِ ن کے پاس واپس جاؤ گے تو یہ لوگ تمہارے سامنے اﷲ کی قسمیں کھائیں گے، تاکہ تم اِن سے درگذر کرو۔ لہٰذا تم بھی اِن سے در گذر کر لینا۔ یقین جانو یہ سراپا گندگی ہیں ، اور جو کمائی یہ کرتے رہے ہیں ، اُس کی وجہ سے ان کا ٹھکانا جہنم ہے

 آیت ۹۵: سَیَحْلِفُوْنَ بِاللّٰہِ لَکُمْ اِذَا انْقَلَبْتُمْ اِلَیْہِمْ لِتُعْرِضُوْا عَنْہُمْ: ‘‘ابھی یہ تمہارے سامنے اللہ کی قسمیں کھائیں گے (یا کھا رہے ہیں ) جب کہ تم لوگ اُن کی طرف لوٹ کر جاؤ گے (یا آ گئے ہو) تاکہ آپ ان سے چشم پوشی برتیں۔‘‘

            فَاَعْرِضُوْا عَنْہُمْ اِنَّہُمْ رِجْسٌ وَّمَاْوٰہُمْ جَہَنَّمُ جَزَآءً بِمَا کَانُوْا یَکْسِبُوْنَ: ‘‘تو (ٹھیک ہے ) آپ اُن سے اعراض برتیں۔ یہ ناپاک لوگ ہیں اور ان کا ٹھکانہ آگ ہے‘ بدلہ اس کا جو کمائی یہ کرتے رہے ہیں۔‘‘

UP
X
<>