قرآن کریم > التوبة >surah 9 ayat 88
لَكِنِ الرَّسُولُ وَالَّذِينَ آمَنُواْ مَعَهُ جَاهَدُواْ بِأَمْوَالِهِمْ وَأَنفُسِهِمْ وَأُوْلَئِكَ لَهُمُ الْخَيْرَاتُ وَأُوْلَئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ
لیکن رسول اور جو لوگ اُن کے ساتھ ایمان لائے ہیں ، اُنہوں نے اپنے مال اور اپنی جانوں سے جہاد کیا ہے۔ اُنہی کیلئے ساری بھلائیاں ہیں ، اور یہی لوگ ہیں جو فلاح پانے والے ہیں
آیت ۸۸: لٰکِنِ الرَّسُوْلُ وَالَّذِیْنَ اٰمَنُوْا مَعَہ جَاہَدُوْا بِاَمْوَالِہِمْ وَاَنْفُسِہِمْ: ‘‘لیکن (اس کے برعکس) رسول اور وہ لوگ جو آپ کے ساتھ ایمان لائے‘ انہوں نے جہاد کیا اللہ کی راہ میں اپنے اموال سے بھی اور اپنی جانوں سے بھی۔‘‘
وَاُولٰٓئِکَ لَہُمُ الْخَیْرٰتُ وَاُولٰٓئِکَ ہُمُ الْمُفْلِحُوْنَ: ‘‘اوریہی وہ لوگ ہیں جن کے لیے بھلائیاں ہیں‘ اور یہی لوگ ہیں فلاح پانے والے۔‘‘
فلاح محض ایک لفظ ہی نہیں بلکہ قرآن کی ایک جامع اصطلاح ہے۔ اس اصطلاح پر تفصیلی گفتگو ان شاء اللہ سورۃ المؤمنون کے آغاز میں ہوگی۔