قرآن کریم > التوبة >surah 9 ayat 84
وَلاَ تُصَلِّ عَلَى أَحَدٍ مِّنْهُم مَّاتَ أَبَدًا وَلاَ تَقُمْ عَلَىَ قَبْرِهِ إِنَّهُمْ كَفَرُواْ بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ وَمَاتُواْ وَهُمْ فَاسِقُونَ
اور (اے پیغمبر !) ان (منافقین) میں سے جو کوئی مر جائے، تو تم اُس پر کبھی نماز (جنازہ) مت پڑھنا، اور نہ اُس کی قبر پر کھڑے ہونا۔ یقین جانو یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے اﷲ اور اُس کے رسول کے ساتھ کفر کا رویہ اپنایا، اور اِس حالت میں مرے ہیں کہ وہ نافرمان تھے
آیت 84: وَلاَ تُصَلِّ عَلٰٓی اَحَدٍ مِّنْہُمْ مَّاتَ اَبَدًا وَّلاَ تَقُمْ عَلٰی قَبْرِہ: ‘‘اور (اے نبی ) ان میں سے کوئی مرجائے تو اس کی نمازِ جنازہ کبھی بھی ادا نہ کریں اور اس کی قبر پر بھی کھڑے نہ ہوں۔‘‘
یہ گویا اب اُن کی رسوائی کا سامان ہو رہا ہے۔ اب تک تو منافقت پر پردے پڑے ہوئے تھے مگر اس آیت کے نزول کے بعد رسول اللہ جب کسی کی نمازِ جنازہ پڑھنے سے انکار فرماتے تھے تو سب کو معلوم ہو جاتا تھا کہ وہ منافق مرا ہے۔
اِنَّہُمْ کَفَرُوْا بِاللّٰہِ وَرَسُوْلِہ وَمَاتُوْا وَہُمْ فٰسِقُوْنَ: ‘‘یقینا انہوں نے کفر کیا ہے اللہ اوراس کے رسول کے ساتھ اور وہ مرے ہیں اسی حال میں کہ وہ نافرمان تھے۔‘‘