قرآن کریم > التوبة >surah 9 ayat 53
قُلْ أَنفِقُواْ طَوْعًا أَوْ كَرْهًا لَّن يُتَقَبَّلَ مِنكُمْ إِنَّكُمْ كُنتُمْ قَوْمًا فَاسِقِينَ
کہہ دو کہ : ’’ تم اپنا مال چاہے خوشی خوشی چندے میں دو، یا بد دلی سے وہ تم سے ہر گز قبو ل نہیں کیا جائے گا۔ تم ایسے لوگ ہو جو مسلسل نافرمانی کرتے رہے ہو۔ ‘‘
آیت 53: قُلْ اَنْفِقُوْا طَوْعًا اَوْ کَرْہًا لَّنْ یُّتَقَبَّلَ مِنْکُمْ اِنَّکُمْ کُنْتُمْ قَوْمًا فٰسِقِیْنَ: ‘‘کہہ دیجئے کہ چاہے خوشی سے خرچ کرو یا مجبوری سے‘ تم سے قبول نہیں کیا جائے گا۔ اس لیے کہ تم نافرمان لوگ ہو۔‘‘
یہاں منافقین کے ایک دوسرے حربے کا ذکر ہے کہ کچھ مال اسباب چندے کے طور پر لے آئے اور بہانہ بنایا کہ مجھے فلاں فلاں مجبوری ہے‘ میں خود تو جانے سے معذور ہوں‘ مجھے رخصت دے دیں اور یہ سازو سامان قبول کر لیں۔ ایسی صورتِ حال کے جواب میں فرمایا جا رہا ہے کہ اب جبکہ جہاد کے لیے بنفس نفیس نکلنا فرضِ عین ہے‘ اس صورتِ حال میں روپیہ پیسہ اور سازو سامان اس کا بدل نہیں ہو سکتا۔