قرآن کریم > التوبة >surah 9 ayat 121
وَلاَ يُنفِقُونَ نَفَقَةً صَغِيرَةً وَلاَ كَبِيرَةً وَلاَ يَقْطَعُونَ وَادِيًا إِلاَّ كُتِبَ لَهُمْ لِيَجْزِيَهُمُ اللَّهُ أَحْسَنَ مَا كَانُواْ يَعْمَلُونَ
نیز وہ جو کچھ (اﷲ کے راستے میں ) خرچ کرتے ہیں ، چاہے وہ خرچ چھوٹا ہو یا بڑا، اور جس کسی وادی کو وہ پار کرتے ہیں ، اس سب کو (ان کے اعمال نامے میں نیکی کے طور پر) لکھا جاتا ہے، تاکہ اﷲ اُنہیں (ہر ایسے عمل پر) وہ جزا دے جو اُن کے بہترین اعمال کیلئے مقرر ہے
آیت ۱۲۱: وَلاَ یُنْفِقُوْنَ نَفَقَۃً صَغِیْرَۃً وَّلَا کَبِیْرَۃً وَّلاَ یَقْطَعُوْنَ وَادِیًا اِلاَّ کُتِبَ لَہُمْ: ‘‘اور جو بھی وہ خرچ کرتے ہیں کوئی نفقہ‘ چھوٹا ہو یا بڑا اور طے کرتے ہیں کوئی وادی تو (ان کا ایک ایک عمل) اُن کے لیے لکھ لیا جاتا ہے‘‘
لِیَجْزِیَہُمُ اللّٰہُ اَحْسَنَ مَا کَانُوْا یَعْمَلُوْنَ: ‘‘تا کہ اللہ بدلہ دے انہیں بہت ہی عمدہ اس کا جو عمل وہ کرتے رہے۔‘‘