May 2, 2025

قرآن کریم > الـملك >sorah 67 ayat 19

أَوَلَمْ يَرَوْا إِلَى الطَّيْرِ فَوْقَهُمْ صَافَّاتٍ وَيَقْبِضْنَ مَا يُمْسِكُهُنَّ إِلَّا الرَّحْمَنُ إِنَّهُ بِكُلِّ شَيْءٍ بَصِيرٌ

اور کیا انہوں نے پرندوں کو اپنے اُوپر نظر اُٹھا کر نہیں دیکھا کہ وہ پَروں کو پھیلائے ہوئے ہوتے ہیں ، اور سمیٹ بھی لیتے ہیں ۔ اُن کو خدائے رحمن کے سوا کوئی تھامے ہوئے نہیں ہے۔ یقینا وہ ہر چیز کی خوب دیکھ بھال کرنے والا ہے

آيت 19: أَوَلَمْ يَرَوْا إِلَى الطَّيْرِ فَوْقَهُمْ صَافَّاتٍ وَيَقْبِضْنَ: «كيا يه لوگ ديكھتے نهيں پرندوں كو اپنے اوپر (اڑتے هوئے) كبھى پروں كو پھيلائے هوئے اور كبھى سميٹے هوئے؟»

مَا يُمْسِكُهُنَّ إِلاَّ الرَّحْمَنُ: «نهيں روكے هوئے انهيں كوئى (فضا ميں) مگر رحمن!»

إِنَّهُ بِكُلِّ شَيْءٍ بَصِيرٌ: «يقيناً وه هر چيز كو خوب ديكھنے والا هے!»

يعنى اس كائنات كى ايك ايك مخلوق اور ايك ايك چيز جس قانون طبعى پر چل رهى هے وه الله هى كا وضع كرده هے۔

UP
X
<>