قرآن کریم > الأنعام >surah 6 ayat 127
لَهُمْ دَارُ السَّلٰمِ عِنْدَ رَبِّهِمْ وَهُوَ وَلِيُّهُمْ بِمَا كَانُوْا يَعْمَلُوْنَ
اُن کے پروردگار کے پاس سکھ چین کا گھر ایسے ہی لوگوں کیلئے ہے، اور جو عمل وہ کرتے رہے ہیں ، اُن کی وجہ سے وہ خود اُن کا رکھوالا ہے
آیت 127: لَہُمْ دَارُ السَّلٰمِ عِنْدَ رَبِّہِمْ وَہُوَ وَلِیُّہُمْ بِمَا کَانُوْا یَعْمَلُوْنَ: ’’ان کے لیے سلامتی والا گھر ہے ان کے رب کے پاس اور وہی ان کا مدد گار (دوست) ہے، بسبب ان کے (نیک) اعمال کے۔،،
’’دار السلام،، جنت کا دوسرا نام ہے۔ انہوں نے اپنی محنتوں، قربانیوں، مشقتوں اور اپنے ایثار کے سبب اللہ کی دوستی کمائی ہے اور ہمیشہ کے لیے دار السلام کے مستحق ٹھہرے ہیں۔