قرآن کریم > الأنعام >surah 6 ayat 120
وَذَرُواْ ظَاهِرَ الإِثْمِ وَبَاطِنَهُ إِنَّ الَّذِينَ يَكْسِبُونَ الإِثْمَ سَيُجْزَوْنَ بِمَا كَانُواْ يَقْتَرِفُونَ
اور تم ظاہری اور باطنی دونوں قسم کے گناہ چھوڑ دو۔ یہ یقینی بات ہے کہ جو لوگ گناہ کماتے ہیں ، اُنہیں اُن تمام جرائم کی جلد ہی سزا ملے گی جن کا وہ ارتکاب کیا کرتے تھے
آیت 120: وَذَرُوْا ظَاہِرَ الْاِثْمِ وَبَاطِنَہ: ’’اور چھوڑ دو (ہر طرح کے) گناہ کو، وہ کھلا ہو یا چھپا ہوا۔،،
اِنَّ الَّذِیْنَ یَکْسِبُوْنَ الْاِثْمَ سَیُجْزَوْنَ بِمَا کَانُوْا یَـقْتَرِفُوْنَ: ’’یقینا جو لوگ گناہ کماتے ہیں انہیں جلد ہی بدلہ ملے گا اس کا جو وہ جمع کر رہے ہیں ۔،،