قرآن کریم > الواقعة >sorah 56 ayat 87
تَرْجِعُوْنَهَآ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِيْنَ
کہ تم اُس جان کو واپس لے آؤ، اگر تم سچے ہو؟
آيت 87: تَرْجِعُونَهَا إِنْ كُنْتُمْ صَادِقِينَ: «تو اس (جان) كو لوٹا كيوں نهيں ليتے اگر تم سچے هو؟»
يهاں الفاظ كى ترتيب اس طرح هے كه ان دونوں آيات {86، 87} كو ملانے سے ايك فقره مكمل هوتا هے. قرآن كے خصوصى اسلوب كى وجه سے لَوْلَا پهلى آيت كے شروع ميں آ گيا هے، ليكن اس كا مفهوم دوسرى آيت كے ساتھ ملنے سے واضح هوتا هے. چنانچه مفهوم كى وضاحت كے ليے يوں سمجھيں كه ان دونوں آيات ميں الفاظ كى اصل ترتيب يوں هے: فَإِنْ كُنْتُمْ غَيْرَ مَدِينِينَ لَوْلَا تَرْجِعُونَهَا إِنْ كُنْتُمْ صَادِقِينَ؟ كه تم لوگ آئے دن اپنے عزيز واقارب كى اموات كا مشاهده كرتے رهتے هو، تم ميں سے جب كسى كى موت كا وقت آ جاتا هے تو تم سب مل كر بھى اور اپنے تمام وسائل استعمال ميں لا كر بھى اس كو بچا نهيں پاتے هو. اس معاملے ميں تمهارے بڑے بڑے صاحبِ اختيار واقتدار لوگ بھى بالكل بے بس هو جاتے هيں، شاهى اطبا اور ماهر ڈاكٹرز كھڑے كے كھڑے ره جاتے هيں اور بادشاه سلامت ان كى آنكھوں كے سامنے لقمه اجل بن جاتے هيں. تم لوگ دعوى كرتے هو كه تم خود هى پيدا هوتے هو اور خود هى مرتے هو اور تمهارى زندگى اور موت الله كے اختيار ميں نهيں هے. اگر تم اپنے اس دعوے ميں سچے هو تو اپنے پياروں كو موت كے منه ميں جاتے ديكھ كر بے بسى كى تصوير بن كر كيوں ره جاتے هو؟ اپنے وسائل كو استعمال ميں لا كر انهيں بچا كيوں نهيں ليتے هو؟
اس كے بعد اگلى آيات ميں ان تين گروهوں كى جزا وسزا كا تذكره هے جن كا ذكر سورت كے آغاز ميں هوا تھا.