قرآن کریم > الـقمـر >sorah 54 ayat 53
وَكُلُّ صَغِيْرٍ وَّكَبِيْرٍ مُّسْـتَـطَرٌ
اور ہر چھوٹی اور بڑی بات لکھی ہوئی ہے
آيت 53: وَكُلُّ صَغِيرٍ وَكَبِيرٍ مُسْتَطَرٌ: «اور هر ايك چھوٹى اور بڑى چيز لكھى هوئى هے».
قيامت كے دن يه لوگ اپنے اعمال ناموں ميں اپنے هر چھوٹے بڑے عمل كا اندراج ديكھ كر حيران وششدر ره جائيں گے. سورة الكهف كى يه آيت اس منظر كا نقشه دكھاتى هے جب سرِ محشر ان مجرمين كے سامنے ان كے اعمال نامے كھولے جائيں گے: (وَوُضِعَ الْكِتَابُ فَتَرَى الْمُجْرِمِينَ مُشْفِقِينَ مِمَّا فِيهِ وَيَقُولُونَ يَا وَيْلَتَنَا مَالِ هَذَا الْكِتَابِ لَا يُغَادِرُ صَغِيرَةً وَلَا كَبِيرَةً إِلَّا أَحْصَاهَا وَوَجَدُوا مَا عَمِلُوا حَاضِرًا وَلَا يَظْلِمُ رَبُّكَ أَحَدًا) (الكهف: 49).
«اور ركھ ديا جائے گا اعمال نامه، چنانچه تم ديكھو گے مجرموں كو كه ڈر رهے هوں گے اس سے جو كچھ اس ميں هوگا اور كهيں گے: هائے شامت! يه كيسا اعمال نامه هے؟ اس نے نه تو كسى چھوٹى چيز كو چھوڑا هے اور نه كسى بڑى كو، مگر اس كو محفوظ كر ركھا هے. اور وه اسے موجود پائيں گے جو عمل بھى انهوں نے كيا هو گا. اور آپ كا رب ظلم نهيں كرے گا كسى پر بھى».