قرآن کریم > الـقمـر >sorah 54 ayat 51
وَلَقَدْ اَهْلَكْنَآ اَشْيَاعَكُمْ فَهَلْ مِنْ مُّدَّكِرٍ
اور تمہارے ہم مشرب لوگوں کو ہم پہلے ہی ہلاک کر چکے ہیِں ۔ اب بتاؤ، ہے کوئی جو نصیحت حاصل کرے؟
آيت 51: وَلَقَدْ أَهْلَكْنَا أَشْيَاعَكُمْ فَهَلْ مِنْ مُدَّكِرٍ: «تو (اے قريش مكه) هم نے تم جيسے بهت سے لوگوں كو هلاك كيا هے، تو كوئى هے اس سے سبق حاصل كرنے والا»؟
تمهارى تذكير اور ياد دهانى كے ليے قرآن حكيم ميں سابقه اقوام كے انجام كى عبرت انگيز تفاصيل بار بار بيان كى گئى هيں. تاريخى حوالوں سے بھى ان اقوام كے حالات سے تم لوگ اچھى طرح واقف هو. اب تم لوگ چاهو تو ان كے انجام سے سبق حاصل كر سكتے هو. اس كے علاوه بے شمار آيات آفاقى وانفسى بھى تمهارے سامنے هيں، اگر تم لوگ كبھى ان آيات كا مشاهده دل كى آنكھ سے كرو تو وه بھى تمهارى هدايت كا ذريعه بن سكتى هيں.