May 1, 2025

قرآن کریم > الجاثية >sorah 45 ayat 33

وَبَدَا لَهُمْ سَيِّئَاتُ مَا عَمِلُوا وَحَاقَ بِهِم مَّا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِؤُون

اور (اس موقع پر) اُنہوں نے جو اعمال کئے تھے، اُن کی برائیاں کھل کر اُن کے سامنے آجائیں گی، اور جس چیز کا وہ مذاق اُڑاتے تھے، وہی اُن کو آگھیرے گی

آیت ۳۳:  وَبَدَا لَہُمْ سَیِّاٰتُ مَا عَمِلُوْا: ’’اور ان کے سامنے آ جائیں گے ان کے وہ تمام ُبرے اعمال جو انہوں نے کیے تھے‘‘

           وَحَاقَ بِہِمْ مَّا کَانُوْا بِہٖ یَسْتَہْزِءُوْنَ: ’’اور انہیں گھیرے میں لے لے گی وہی چیز جس کا  وہ استہزا کیا کرتے تھے۔‘‘

          دنیا میں وہ لوگ جہنم کا مذاق اڑایا کرتے تھے‘ چنانچہ وہی جہنم انہیں اپنی آغوش میں لینے کے لیے وہاں موجود ہو گی۔

UP
X
<>