19 Dhul Qa'ada ,1446 AHMay 18, 2025

قرآن کریم > الدخان >sorah 44 ayat 6

رَحْمَةً مِّن رَّبِّكَ إِنَّهُ هُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ

 تاکہ تمہارے رَبّ کی طرف سے رحمت کا معاملہ ہو۔ یقینا وہی ہے جو ہر بات سننے والا، ہر چیز جاننے والا ہے۔

آیت ۶:  رَحْمَۃً مِّنْ رَّبِّکَ اِنَّہٗ ہُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ: ’’ رحمت کے طور پر آپ کے رب کی طرف سے۔ یقینا وہی ہے سب کچھ سننے والا‘ سب کچھ جاننے والا۔‘‘

          یہ تمام فیصلے یقینا اللہ تعالیٰ کی ر حمت پر مبنی ہوتے ہیں۔ خاص طور پر قرآن کا نزول اور نبی آخر الزماں کی بعثت تو نوعِ انسانی کے لیے اللہ تعالیٰ کی عظیم رحمت کا مظہر ہے۔ 

X
<>