قرآن کریم > الدخان >sorah 44 ayat 56
لا يَذُوقُونَ فِيهَا الْمَوْتَ إِلاَّ الْمَوْتَةَ الأُولَى وَوَقَاهُمْ عَذَابَ الْجَحِيمِ
جو موت اُن کو پہلے آچکی تھی، اُس کے علاوہ وہاں وہ کسی اور موت کا مزہ نہیں چکھیں گے، اور اﷲ اُنہیں دوزخ کے عذاب سے محفوظ رکھے گا
آیت ۵۶: لَا یَذُوْقُوْنَ فِیْہَا الْمَوْتَ اِلَّا الْمَوْتَۃَ الْاُوْلٰی وَوَقٰہُمْ عَذَابَ الْجَحِیْمِ: ’’وہ نہیں چکھیں گے اس میں موت سوائے اس پہلی موت کے‘ اور اللہ نے انہیں بچا لیا ہے جہنم کے عذاب سے۔‘‘
دنیا میں انہیں جو موت آئی تھی وہی ان کی آخری موت ہو گی‘ اب انہیں موت کی سختی کا کبھی سامنا نہیں کرنا پڑے گا اور جنت میں ان کا قیام ہمیشہ ہمیش کے لیے ہو گا۔ اَللّٰھُمَ رَبَّنَا اجْعَلْنَا مِنْھُمْ! دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں بھی اپنے ان بندوں میں شامل کر لے‘ آمین!