قرآن کریم > الدخان >sorah 44 ayat 24
وَاتْرُكْ الْبَحْرَ رَهْوًا إِنَّهُمْ جُندٌ مُّغْرَقُونَ
اور تم سمندر کو ٹھہرا ہوا چھوڑ دینا، یقینا یہ لشکر ڈبویا جائے گا۔‘‘
آیت ۲۴: وَاتْرُکِ الْبَحْرَ رَہْوًا: ’’اور چھوڑ دینا سمندر کو ساکن!‘‘
ہم سمندر کو پھاڑ کر تمہارے لیے راستہ بنا دیں گے‘ اس راستے سے گزر جانے کے بعد اسے اسی طرح ساکن چھوڑ دینا۔
اِنَّہُمْ جُنْدٌ مُّغْرَقُوْنَ: ’’یہ ایک لشکر ہیں جو غرق کیے جائیں گے۔‘‘
فرعون کا لشکر تمہارا تعاقب کرے گا اور اُسی راستے سے گزرنے کی کوشش کرے گا‘ لیکن ہم اس کو غرق کر دیں گے۔