June 7, 2025

قرآن کریم > فصّلت >sorah 41 ayat 36

وَإِمَّا يَنزَغَنَّكَ مِنَ الشَّيْطَانِ نَزْغٌ فَاسْتَعِذْ بِاللَّهِ إِنَّهُ هُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ

اور اگر تمہیں شیطان کی طرف سے کبھی کوئی کچوکا لگے توشیطان مردُود سے اﷲ کی پناہ مانگ لیا کرو۔ بیشک وہ ہر بات سننے والا، ہر بات جاننے والا ہے

آیت ۳۶:  وَاِمَّا یَنْزَغَنَّکَ مِنَ الشَّیْطٰنِ نَزْغٌ فَاسْتَعِذْ بِاللّٰہِ: ’’اور اگر کبھی تمہیں شیطان کی طرف سے کو ئی چوک لگنے لگے تو اللہ کی پناہ طلب کر لیا کرو۔‘‘

        اگر کبھی کسی کے ناروا سلوک اور مخالفانہ رویے پر غصہ آ جائے تو فوراًسمجھ لو کہ یہ شیطان کی اُکساہٹ ہے، شیطان تم پر حملہ آور ہوا چاہتا ہے۔ چنانچہ ایسی کیفیت میں فوراً اللہ کی پناہ طلب کر لیا کرو، کیونکہ صرف اسی کی پناہ میں آ کر تم شیطان کے وار سے بچ سکتے ہو۔

         اِنَّہٗ ہُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ: ’’یقینا وہی ہے سب کچھ سننے والا، سب کچھ جاننے والا۔‘‘

        یہ آیت سورۃ الاعراف (آیت:۲۰۰) میں بھی آ چکی ہے۔ وہاں اِنَّہٗ سَمِیْعٌ عَلِیْمٌ کے الفاظ ہیں۔ گویا یہاں اللہ تعالیٰ کی مذکورہ صفات (السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ ) کے بارے میں زیادہ زور اور تاکید کا انداز پایا جاتا ہے۔ 

UP
X
<>