August 19, 2025

قرآن کریم > النساء >surah 4 ayat 99

فَأُوْلَئِكَ عَسَى اللَّهُ أَن يَعْفُوَ عَنْهُمْ وَكَانَ اللَّهُ عَفُوًّا غَفُورًا 

چنانچہ پوری امید ہے کہ اﷲ ان کو معاف فرما دے۔ اﷲ بڑا معاف کرنے والا بہت بخشنے والا ہے

آیت 99:  فَاُولٰٓئِکَ عَسَی اللّٰہُ اَنْ یَّعْفُوَ عَنْہُمْ وَکَانَ اللّٰہُ عَفُوًّا غَفُوْرًا: ’’بعید نہیں کہ ایسے لوگوں کو اللہ تعالیٰ معاف فرما دے‘ اور اللہ واقعتا بخشنے والا اور معاف فرمانے والا ہے۔‘‘

            ایسے بے بس اور لاچار َمردوں‘ بچوں اور عورتوں کے لیے اسی سورۃ (آیت: 75) میں حکم ہوا تھا کہ ان کے لیے قتال فی سبیل اللہ کرو اورانہیں جا کر چھڑاؤ۔ لیکن جو لوگ ہجرت کے اس واضح حکم کے بعد بھی بغیر عذر کے بیٹھے رہے ہیں ان کے بارے میں مسلمانوں کو بتایا گیا کہ وہ منافق ہیں‘ ان سے تمہارا کوئی تعلق نہیں‘ جب تک کہ وہ ہجرت نہ کریں۔ بلکہ قتال کے معاملے میں وہ بالکل کفار کے برابر ہیں۔

UP
X
<>