May 1, 2025

قرآن کریم > الزمر >sorah 39 ayat 72

قِيلَ ادْخُلُوا أَبْوَابَ جَهَنَّمَ خَالِدِينَ فِيهَا فَبِئْسَ مَثْوَى الْمُتَكَبِّرِينَ

کہا جائے گا کہ : ’’ جہنم کے دروازوں میں ہمیشہ ہمیشہ رہنے کیلئے داخل ہو جاؤ، کیونکہ بہت بُرا ٹھکانا ہے اُن کا جو تکبر سے کام لیتے ہیں ۔‘‘

آیت ۷۲:  قِیْلَ ادْخُلُوْٓا اَبْوَابَ جَہَنَّمَ خٰلِدِیْنَ فِیْہَا  فَبِئْسَ مَثْوَی الْمُتَکَبِّرِیْنَ: ’’کہہ دیا جائے گا ان سے کہ داخل ہو جاؤ جہنم کے دروازوں میں ، اس میں ہمیشہ رہنے کے لیے ۔ تو بہت برا ہے یہ ٹھکانہ متکبرین کا۔‘‘

        پیغمبروں کی دعوت کے جواب میں جو اکڑفوں تم لوگ دکھاتے رہے تھے اس کی وجہ سے آج تم اس انجام سے دو چار ہوئے ہو۔ 

UP
X
<>