21 Dhul Qa'ada ,1446 AHMay 20, 2025

قرآن کریم > الأحزاب >sorah 33 ayat 57

إِنَّ الَّذِينَ يُؤْذُونَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ لَعَنَهُمُ اللَّهُ فِي الدُّنْيَا وَالآخِرَةِ وَأَعَدَّ لَهُمْ عَذَابًا مُّهِينًا

جو لوگ اﷲ اور اُس کے رسول کو تکلیف پہنچاتے ہیں ، اﷲ نے دُنیا اورآخرت میں اُن پر لعنت کی ہے، اور اُن کیلئے ایسا عذاب تیار کر رکھا ہے جوذلیل کر کے رکھ دے گا

آیت ۵۷    اِنَّ الَّذِیْنَ یُؤْذُوْنَ اللّٰہَ وَرَسُوْلَہٗ: ’’یقینا وہ لوگ جو ایذا پہنچاتے ہیں اللہ اور اس کے رسول ؐکو‘‘

        یہ منافقین کا ذکر ہے۔ بعض دوسری مدنی سورتوں کی طرح اس سورئہ مبارکہ میں بھی منافقین کا ذکر کثرت سے آیا ہے۔

        لَعَنَہُمُ اللّٰہُ فِی الدُّنْیَا وَالْاٰخِرَۃِ وَاَعَدَّ لَہُمْ عَذَابًا مُّہِیْنًا: ’’اللہ نے لعنت کی ہے ان پر دنیا اور آخرت دونوں میں اور ان کے لیے اُس نے اہانت آمیز عذاب تیار کر رکھا ہے۔‘‘ 

X
<>