قرآن کریم > الروم >sorah 30 ayat 50
فَانظُرْ إِلَى آثَارِ رَحْمةِِ اللَّهِ كَيْفَ يُحْيِي الأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا إِنَّ ذَلِكَ لَمُحْيِي الْمَوْتَى وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ
اب ذرا اﷲ کی رحمت کے اثرات دیکھو کہ وہ زمین کو اُس کے مردہ ہونے کے بعد کس طرح زندگی بخشتا ہے ! حقیقت یہ ہے کہ وہ مردوں کو زندہ کرنے والا ہے، اور وہ ہر چیز پر پوری طرح قادر ہے
آیت ۵۰ فَانْظُرْ اِلٰٓی اٰثٰرِ رَحْمَتِ اللّٰہِ کَیْفَ یُحْیِ الْاَرْضَ بَعْدَ مَوْتِہَا: ’’تو دیکھو اللہ کی رحمت کے آثار کی طرف، وہ کس طرح زندہ کر دیتا ہے زمین کو اس کے ُمردہ ہو جانے کے بعد!‘‘
اِنَّ ذٰلِکَ لَمُحْیِ الْمَوْتٰی وَہُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ: ’’یقینا وہی زندہ کرنے والا ہے مردوں کو بھی، اور یقینا وہ ہر چیز پر قادر ہے۔‘‘