قرآن کریم > الروم >sorah 30 ayat 49
وَإِن كَانُوا مِن قَبْلِ أَن يُنَزَّلَ عَلَيْهِم مِّن قَبْلِهِ لَمُبْلِسِينَ
حالانکہ اس سے پہلے جب تک اُن پر بارش نہیں برسائی گئی تھی، وہ نا اُمید ہو رہے تھے
آیت ۴۹ وَاِنْ کَانُوْا مِنْ قَبْلِ اَنْ یُّنَزَّلَ عَلَیْہِمْ مِّنْ قَبْلِہٖ لَمُبْلِسِیْنَ: ’’ اگرچہ اس سے پہلے کہ وہ ان پربرستی، وہ لوگ بالکل نا امید تھے۔‘‘
جس انسانی نفسیاتی کیفیت کا نقشہ یہاں کھینچا گیا ہے اس کا تجربہ مصنوعی آب پاشی کے علاقوں کے لوگوں کو کم ہوتا ہے جبکہ بارانی علاقوں میں اس کے مظاہر اکثر دیکھنے میں آتے ہیں۔ اکثر اوقات جب کسانوں کی مایوسی انتہا کو پہنچ جاتی ہے تو اچانک موسم کروٹ لیتا ہے، ہوائیں اپنا رخ بدلتی ہیں، فضا میں گھٹائیں نمودار ہوتی ہیں، دیکھتے ہی دیکھتے خشک زمین سیراب ہو جاتی ہے اور کسان، مزدور، چرند، پرند، حشرات الارض وغیرہ سب نہال ہو جاتے ہیں ۔