June 8, 2025

قرآن کریم > الروم >sorah 30 ayat 46

وَمِنْ آيَاتِهِ أَن يُرْسِلَ الرِّيَاحَ مُبَشِّرَاتٍ وَلِيُذِيقَكُم مِّن رَّحْمَتِهِ وَلِتَجْرِيَ الْفُلْكُ بِأَمْرِهِ وَلِتَبْتَغُوا مِن فَضْلِهِ وَلَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ

اور اُس (اﷲ کی قدرت) کی ایک نشانی یہ ہے کہ وہ ہوائیں بھیجتا ہے جو (بارش کی) خوشخبری لے کر آتی ہیں ، اور اس لئے بھیجتا ہے تاکہ تمہیں اپنی رحمت کا مزہ چکھائے، اور تاکہ کشتیاں اُس کے حکم سے پانی میں چلیں ، اور تم اُس کا فضل تلاش کرو، اور شکر اَدا کرو

آیت ۴۶   وَمِنْ اٰیٰتِہٖٓ اَنْ یُّرْسِلَ الرِّیَاحَ مُبَشِّرٰتٍ: ’’اور اُس کی نشانیوں میں سے یہ بھی ہے کہ وہ بھیجتا ہے ہواؤں کو بشارت دینے والی بنا کر‘‘

        وَّلِیُذِیْقَکُمْ مِّنْ رَّحْمَتِہٖ: ’’اورتا کہ وہ تمہیں مزہ چکھائے اپنی رحمت کا‘‘

      تا کہ بارانِ رحمت برسا کر تمہیں ا س کے ثمرات سے مستفیض ہونے کا موقع فراہم کرے۔

        وَلِتَجْرِیَ الْفُلْکُ بِاَمْرِہٖ وَلِتَبْتَغُوْا مِنْ فَضْلِہٖ وَلَعَلَّکُمْ تَشْکُرُوْنَ: ’’اور اس لیے بھی کہ اُسی کے حکم سے کشتیاں چلیں ، اور تا کہ تم (ان کشتیوں پر سوار ہو کر) اُس کا فضل تلاش کرو اور تاکہ تم اس کا شکرادا کرو۔‘‘ 

UP
X
<>