قرآن کریم > الروم >sorah 30 ayat 36
وَإِذَا أَذَقْنَا النَّاسَ رَحْمَةً فَرِحُوا بِهَا وَإِن تُصِبْهُمْ سَيِّئَةٌ بِمَا قَدَّمَتْ أَيْدِيهِمْ إِذَا هُمْ يَقْنَطُونَ
اور جب ہم لوگوں کو رحمت کا مزہ چکھاتے ہیں تو وہ اِترا جاتے ہیں ، اور اگر انہیں خود اپنے ہاتھوں کے کرتوت کی وجہ سے کوئی برائی پہنچ جائے تو ذرا سی دیر میں وہ مایوس ہونے لگتے ہیں
آیت ۳۶ وَاِذَآ اَذَقْنَا النَّاسَ رَحْمَۃً فَرِحُوْا بِہَا: ’’اور جب ہم لوگوں کو اپنی رحمت کا مزہ چکھاتے ہیں تو وہ اس پر اِترانے لگتے ہیں ۔‘‘
وَاِنْ تُصِبْہُمْ سَیِّئَۃٌ بِمَا قَدَّمَتْ اَیْدِیْہِمْ اِذَا ہُمْ یَقْنَطُوْنَ: ’’اور اگران پر کوئی مصیبت آجاتی ہے ان کے اپنے ہاتھوں کی کمائی کے سبب، تو جبھی وہ آس توڑ دیتے ہیں ۔‘‘
موافق حالات میں تو یہ لوگ اپنی کامیابیوں پر پھولے نہیں سماتے، لیکن اگر ان کے اپنے ہی کرتوتوں کے سبب کبھی ان پر برا وقت آ جاتا ہے تو مایوسی سے گویا ان کی کمر ہی ٹوٹ جاتی ہے۔