قرآن کریم > آل عمران >surah 3 ayat 80
وَلاَ يَأْمُرَكُمْ أَن تَتَّخِذُواْ الْمَلاَئِكَةَ وَالنِّبِيِّيْنَ أَرْبَابًا أَيَأْمُرُكُم بِالْكُفْرِ بَعْدَ إِذْ أَنتُم مُّسْلِمُونَ
اور نہ وہ تمہیں یہ حکم دے سکتا ہے کہ فرشتوں اور پیغمبروں کو خدا قرار دے دو ۔ جب تم مسلمان ہو چکے تو کیا اس کے بعد وہ تمہیں کفر اختیار کرنے کا حکم دے گا؟
آیت ۸۰: وَلاَ یَاْمُرَکُمْ اَنْ تَـتَّخِذُوا الْمَلٰٓئِکَۃَ وَالنَّبِـيِّيْنَ اَرْبَابًا: «اور نہ کبھی وہ تمہیں اس بات کا حکم دے گا کہ تم فرشتوں کو اور انبیاء کو ربّ بنا لو۔»
مشرکین مکہ نے فرشتوں کو ربّ بنایا اور ان کے نام پر لات‘ منات اور عزیٰ جیسی مورتیاں بنا لیں‘ جبکہ نصاریٰ نے اللہ کے نبی حضرت عیسی کو اپنا ربّ بنا لیا۔
اَیَـاْمُرُکُمْ بِالْـکُفْرِ بَعْدَ اِذْ اَنْـتُمْ مُّسْلِمُوْنَ: «تو کیا وہ تمہیں کفر کا حکم دے گا اس کے بعد کہ تم مسلم ہو چکے ہو؟»
اللہ کا وہ بندہ جسے اللہ نے کتاب‘ حکمت اور نبوت عطا کی ہو‘ کیا تمہیں کفر کا حکم دے سکتا ہے جبکہ تم فرمان برداری اختیار کر چکے ہو؟