October 24, 2026

قرآن کریم > آل عمران >surah 3 ayat 124

إِذْ تَقُولُ لِلْمُؤْمِنِينَ أَلَن يَكْفِيكُمْ أَن يُمِدَّكُمْ رَبُّكُم بِثَلاَثَةِ آلاَفٍ مِّنَ الْمَلآئِكَةِ مُنزَلِينَ 

جب (بدر کی جنگ میں ) تم مومنوں سے کہہ رہے تھے کہ :’’ کیا تمہارے لئے یہ بات کافی نہیں ہے کہ تمہارا پروردگار تین ہزار فرشتے اتار کر تمہاری مدد کو بھیج دے ؟

 آیت 124:   اِذْ تَقُوْلُ لِلْمُؤْمِنِیْنَ اَلَنْ یَّـکْفِیَکُمْ اَنْ یُّمِدَّکُمْ رَبُّـکُمْ بِثَلٰـثَۃِ اٰلٰـفٍ مِّنَ الْمَلٰٓئِکَۃِ مُنْزَلِیْنَ:  ’’(اے نبی) جب آپ کہہ رہے تھے اہل ایمان سے کہ کیا تمہارے لیے یہ کافی نہیں ہے کہ تمہارا ربّ تمہاری مدد کرے تین ہزار فرشتوں سے جو آسمان سے اُترنے والے ہوں گے؟‘‘

     یعنی اے مسلمانو! اگر مقابلے میں تین ہزار کا لشکر آ گیا ہے تو کیا غم ہے۔ میں تمہیں خوشخبری دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ تمہاری مدد کو تین ہزار فرشتے بھیجے گا جو آسمان سے اُتریں گے۔اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی  کی اس خوشخبری کو‘ جو ایک طرح سے استدعا بھی ہو سکتی تھی‘ فوری طور پر شرفِ قبولیت عطا فرمایا اور اس کی منظوری کا اعلان فرما دیا۔

UP
X
<>