May 1, 2025

قرآن کریم > النمل >sorah 27 ayat 86

أَلَمْ يَرَوْا أَنَّا جَعَلْنَا اللَّيْلَ لِيَسْكُنُوا فِيهِ وَالنَّهَارَ مُبْصِرًا إِنَّ فِي ذَلِكَ لآيَاتٍ لِّقَوْمٍ يُؤْمِنُونَ

کیا اُنہوں نے دیکھا نہیں کہ ہم نے رات اس لئے بنائی ہے کہ وہ اُس میں سکون حاصل کریں ، اور دن اس طرح بنایا ہے کہ اُس میں چیزیں دکھائی دیں؟ یقینا اس میں اُن لوگوں کیلئے بڑی نشانیاں ہیں جو ایمان لاتے ہیں

آیت ۸۶   اَلَمْ یَرَوْا اَنَّا جَعَلْنَا الَّیْلَ لِیَسْکُنُوْا فِیْہِ وَالنَّہَارَ مُبْصِرًا: ’’کیا وہ دیکھتے نہیں کہ ہم نے بنایا ہے رات کو تا کہ وہ اس میں آرام کریں اور دن کو روشن بنایا ہے! ‘‘

      اللہ تعالیٰ نے انسانی ضروریات کے تحت رات کو سکون کے لیے جبکہ دن کو معاشی ِجدوجہدکے لیے سازگار بنایا ہے۔

      اِنَّ فِیْ ذٰلِکَ لَاٰیٰتٍ لِّقَوْمٍ یُّؤْمِنُوْنَ: ’’یقینا اس میں نشانیاں ہیں اُن لوگوں کے لیے جو ایمان رکھتے ہیں۔‘‘

UP
X
<>