August 7, 2025

قرآن کریم > الشعراء >sorah 26 ayat 77

فَإِنَّهُمْ عَدُوٌّ لِّي إِلاَّ رَبَّ الْعَالَمِينَ

میرے لئے تو یہ سب دُشمن ہیں ، سوائے ایک رَبّ العالمین کے

آیت ۷۷   فَاِنَّہُمْ عَدُوٌّ لِّیْٓ اِلَّا رَبَّ الْعٰلَمِیْنَ: ’’یہ سب میرے تو دشمن ہیں، سوائے ربّ العالمین کے۔‘‘

      حضرت ابراہیم نے گویا علی الاعلان کہہ دیا کہ تمہارے اور تمہارے آباء و اَجداد کے ان معبودوں سے میری دشمنی ہے۔ میرا معبود اور مدد گار صرف وہ اللہ ہے جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے۔ میرا تکیہ اور ّتوکل بس اُسی کی ذات پر ہے۔

UP
X
<>