قرآن کریم > الشعراء >sorah 26 ayat 189
فَكَذَّبُوهُ فَأَخَذَهُمْ عَذَابُ يَوْمِ الظُّلَّةِ إِنَّهُ كَانَ عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيمٍ
غرض ان لوگوں نے شعیب کو جھٹلایا جس کانتیجہ یہ ہوا کہ انہیں سائبان والے دن کے عذاب نے آپکڑا۔ بیشک وہ ایک زبردست دن کا عذاب تھا
آیت ۱۸۹ فَکَذَّبُوْہُ فَاَخَذَہُمْ عَذَابُ یَوْمِ الظُّلَّۃِ: ’’تو انہوں نے اُس کو جھٹلا دیا، تو انہیں آپکڑا سائبان والے دن کے عذاب نے۔‘‘
یوں لگتا ہے جیسے اس قوم پر پہلے اوپر سے کوئی عذاب آیا تھا اور ان پر سائبان کی طرح چھا گیا تھا۔
اِنَّہُ کَانَ عَذَابَ یَوْمٍ عَظِیْمٍ: ’’یقینا وہ ایک بڑے دن کا عذاب تھا۔‘‘