قرآن کریم > الشعراء >sorah 26 ayat 139
فَكَذَّبُوهُ فَأَهْلَكْنَاهُمْ إِنَّ فِي ذَلِكَ لآيَةً وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ
غرض ان لوگوں نے ہود کو جھٹلایا، جس کے نتیجے میں ہم نے اُن کو ہلاک کر دیا۔ یقینا اس سارے واقعے میں عبرت کا بڑا سامان ہے، پھر بھی ان میں سے اکثر لوگ ایمان نہیں لاتے
آیت ۱۳۹ فَکَذَّبُوْہُ فَاَہْلَکْنٰہُمْ: ’’چنانچہ انہوں نے اُس ؑکو جھٹلا دیا، تو ہم نے انہیں ہلاک کرد یا۔‘‘
اِنَّ فِیْ ذٰلِکَ لَاٰیَۃً وَمَا کَانَ اَکْثَرُہُمْ مُّؤْمِنِیْنَ: ’’ یقینا اس میں ایک بڑی نشانی ہے۔ لیکن ان کی اکثریت ایمان لانے والی نہیں ہے۔‘‘