August 28, 2025

قرآن کریم > الشعراء >sorah 26 ayat 132

وَاتَّقُوا الَّذِي أَمَدَّكُم بِمَا تَعْلَمُونَ

اور اُس ذات سے ڈرو جس نے اُن چیزوں سے نواز کر تمہاری قوت میں اضافہ کیا ہے جو تم خود جانتے ہو

آیت ۱۳۲ وَاتَّقُوا الَّذِیْٓ اَمَدَّکُمْ بِمَا تَعْلَمُوْنَ: ’’اُس کا تقویٰ اختیار کرو جس نے تمہیں مدد پہنچائی ہے ان چیزوں کے ذریعے جن کو تم جانتے ہو۔‘‘

      اللہ تعالیٰ نے تمہیں اولاد عطا کی ہے، مال و اسباب سے نوازا ہے، خوشحالی اور فارغ البالی دی ہے، وسیع خطہ ٔزمین بخشا ہے اور تمہاری اس زمین کو خصوصی طور پر زرخیز بنایا ہے۔ اور تم لوگ اس اللہ کو خوب پہچانتے ہو جس کی طرف سے تمہیں یہ تمام نعمتیں ملی ہیں۔

UP
X
<>