August 10, 2025

قرآن کریم > المؤمنون >surah 23 ayat 71

وَلَوِ اتَّبَـعَ الْحَقُّ اَهْوَاءَهُمْ لَــفَسَدَتِ السَّمٰوٰتُ وَالْاَرْضُ وَمَنْ فِيْهِنَّ ۭ بَلْ اَتَيْنٰهُمْ بِذِكْرِهِمْ فَهُمْ عَنْ ذِكْرِهِمْ مُّعْرِضُوْنَ

اور اگر حق ان کی خواہشات کے تابع ہوجاتا تو آسمان اور زمین اور اُن میں بسنے والے سب برباد ہوجاتے۔ نہیں ، بلکہ ہم ان کے پاس خود ان کیلئے نصیحت کاسامان لے کر آئے ہیں ، اور وہ ہیں کہ خود اپنی نصیحت سے منہ موڑے ہوئے ہیں

 آیت ۷۱: وَلَوِ اتَّبَعَ الْحَقُّ اَہْوَآءَہُمْ لَفَسَدَتِ السَّمٰوٰتُ وَالْاَرْضُ وَمَنْ فِیْہِنَّ: «اور اگر حق ان کی خواہشات کی پیروی کرتا تو آسمان و زمین اور جو کوئی ان کے اندر ہیں سب بگڑ جاتے۔»

            اگر حق کہیں ان کی خواہشات کے پیچھے چلتا تو زمین و آسمان اور ان کی ساری آبادی کا نظام درہم برہم ہو جاتا۔ حق ان لوگوں کی خواہشات کے مطابق نہیں ڈھل سکتا، بلکہ انہیں خود کو حق کے مطابق ڈھالنا ہو گا اور اس کی پیروی کرنا ہو گی۔

            : بَلْ اَتَیْنٰہُمْ بِذِکْرِہِمْ فَہُمْ عَنْ ذِکْرِہِمْ مُّعْرِضُوْنَ: «بلکہ ہم تو ان کے پاس ان کی نصیحت لائے ہیں تو وہ اپنی ہی نصیحت سے اعراض کر رہے ہیں۔» 

UP
X
<>