July 30, 2025

قرآن کریم > الأنبياء >surah 21 ayat 80

وَعَلَّمْنٰهُ صَنْعَةَ لَبُوْسٍ لَّكُمْ لِتُحْصِنَكُمْ مِّنْۢ بَاْسِكُمْ ۚ فَهَلْ اَنْتُمْ شٰكِرُوْنَ

اور ہم نے اُنہیں تمہارے فائدے کیلئے ایک جنگی لباس (یعنی ذرہ) بنانے کی صنعت سکھائی تاکہ وہ تمہیں لڑائی میں ایک دوسرے کی زد سے بچائے۔ اب بتاؤ کہ کیا تم شکر گذار ہو؟

 آیت ۸۰:  وَعَلَّمْنٰـہُ صَنْعَۃَ لَبُوْسٍ لَّکُمْ:   «اور ہم نے انہیں تمہارے لیے لباس کی صنعت سکھائی»

            یہاں لباس سے مراد جنگی لباس یعنی زرہ بکتر ہے۔ گویا زرہ حضرت داؤد کی ایجاد ہے۔ اللہ تعالیٰ نے حضرت داؤد کے لیے لوہے کو نرم کر دیا تھا اور انہیں یہ ہنر براہِ راست سکھایا تھا۔

            لِتُحْصِنَکُمْ مِّنْ بَاْسِکُمْ فَہَلْ اَنْتُمْ شَاکِرُوْنَ:   «تا کہ وہ تمہیں بچائے تمہاری جنگ سے، تو کیا تم شکر گزار بنتے ہو؟»

            جنگ کے دوران زرہ بکتر تلوار، نیزے اور تیروں سے ایک سپاہی کی حفاظت کرتی ہے۔

UP
X
<>