July 11, 2025

قرآن کریم > البقرة >surah 2 ayat 95

وَلَنْ يَتَمَنَّوْهُ أَبَدًا بِمَا قَدَّمَتْ أَيْدِيهِمْ وَاللَّهُ عَلِيمٌ بِالظَّالِمِينَ

اور (ہم بتائے دیتے ہیں کہ) انہوں نے اپنے جو کرتوت آگے بھیج رکھے ہیں، ان کی وجہ سے یہ کبھی ایسی تمنا نہیں کریں گے ۔ اﷲ ظالموں کو خوب جانتا ہے

آیت  95:   وَلَنْ یَّـتَمَنَّوْہُ اَبَدًا:   اور یہ ہرگز آرزو نہیں کریں گے موت کی  

             بِمَا قَدَّمَتْ اَیْدِیْہِمْ:   بسبب اُن کرتوتوں کے جو ان کے ہاتھوں نے آگے بھیجے ہوئے  ہیں۔  

            ہر شخص کو خود معلوم ہے کہ میں نے کیا کمائی کی ہے،  کیا آگے بھیجی ہے۔

             وَاللّٰہُ عَلِیْمٌم بِالظّٰلِمِیْنَ:  اور اللہ ان ظالموں سے بخوبی واقف ہے۔  

UP
X
<>