July 12, 2025

قرآن کریم > البقرة >surah 2 ayat 91

وَإِذَا قِيلَ لَهُمْ آمِنُوا بِمَا أَنْزَلَ اللَّهُ قَالُوا نُؤْمِنُ بِمَا أُنْزِلَ عَلَيْنَا وَيَكْفُرُونَ بِمَا وَرَاءَهُ وَهُوَ الْحَقُّ مُصَدِّقًا لِمَا مَعَهُمْ قُلْ فَلِمَ تَقْتُلُونَ أَنْبِيَاءَ اللَّهِ مِنْ قَبْلُ إِنْ كُنْتُمْ مُؤْمِنِينَ

اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ اﷲ نے جو کلام اتارا ہے اس پر ایمان لے آؤ تو وہ کہتے ہیں کہ ہم تو (صرف) اسی کلام پر ایمان رکھیں گے جو ہم پر نازل کیا گیا، (یعنی تورات) اور اس کے سوا (دوسری آسمانی کتابوں) کا انکار کرتے ہیں حالانکہ وہ بھی حق ہیں (اور) جو کتاب ان کے پاس ہے وہ اس کی تصدیق بھی کرتی ہیں ۔ (اے پیغمبر!) تم ان سے کہو کہ اگر تم واقعی (تورات پر) ایمان رکھتے تھے تو اﷲ کے نبیوں کو پہلے زمانے میں کیوں قتل کرتے رہے؟

آیت 91:   وَاِذَا قِیْلَ لَہُمْ اٰمِنُوْا بِمَآ اَنْزَلَ اللّٰہُ:   اور جب ان سے کہا جاتا ہے ایمان لاؤ  اس پر جو اللہ نے نازل فرمایا ہے  

        

             قَالُوْا نُؤْمِنُ بِمَآ اُنْزِلَ عَلَیْنَا:   تو کہتے ہیں ہم ایمان رکھتے ہیں اُس پر جو ہم پر نازل ہوا  

             وَیَکْفُرُوْنَ بِمَا وَرَآءَہ:   اور وہ کفر کر رہے ہیں اس کا جو اس کے پیچھے ہے۔  

            چنانچہ انہوں نے پہلے انجیل کا کفر کیا اور حضرت مسیح کو نہیں مانا،  اور اب انہوں نے محمد   کا کفر کیا ہے اور قرآن کو نہیں مانا۔

             وَہُوَ الْحَقُّ مُصَدِّقًا لِّمَا مَعَہُمْ:   حالانکہ وہ حق ہے،  تصدیق کرتے ہوئے آیا ہے اس کی جو اُن کے پاس ہے۔  

             قُلْ فَلِمَ تَقْتُلُوْنَ اَنْبِیَـآءَ اللّٰہِ مِنْ قَبْلُ:   (اے نبی!ان سے ) کہیے: تو پھر تم کیوں قتل کرتے رہے ہو اللہ کے نبیوں کو اس سے پہلے؟  

              اِنْ کُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْنَ:   اگر تم واقعتا ایمان رکھنے والے ہو!

            اگر تم ایسے ہی حق پرست ہو اور جو کچھ تم پر نازل کیا گیا ہے اس پر ایمان رکھنے والے ہو تو تم اُن پیغمبروں کو کیوں قتل کرتے رہے ہو جو خود بنی اسرائیل میں پیدا ہوئے تھے؟ تم نے زکریا  کو کیوں قتل کیا؟ یحییٰ  کو کیوںقتل کیا؟ عیسیٰ  کے قتل کی پلاننگ کیوں کی؟ تمہارے تو ہاتھ نبیوں کے خون سے آلودہ ہیں اور تم دعوے دار ہو ایمان کے!

UP
X
<>