July 15, 2025

قرآن کریم > البقرة >surah 2 ayat 76

وَإِذَا لَقُوا الَّذِينَ آمَنُوا قَالُوا آمَنَّا وَإِذَا خَلَا بَعْضُهُمْ إِلَى بَعْضٍ قَالُوا أَتُحَدِّثُونَهُمْ بِمَا فَتَحَ اللَّهُ عَلَيْكُمْ لِيُحَاجُّوكُمْ بِهِ عِنْدَ رَبِّكُمْ أَفَلَا تَعْقِلُونَ

اور جب یہ لوگ ان (مسلمانوں) سے ملتے ہیں جو پہلے ایمان لاچکے ہیں تو (زبان سے) کہہ دیتے ہیں کہ ہم (بھی) ایمان لے آئے ہیں اور جب یہ ایک دوسرے کے ساتھ تنہائی میں جاتے ہیں تو (آپس میں ایک دوسرے سے) کہتے ہیں کہ :’’ کیا تم ان (مسلمانوں) کو وہ باتیں بتاتے ہو جو اﷲ تعالیٰ نے تم پر کھولی ہیں تاکہ یہ (مسلمان) تمہارے پروردگار کے پاس جاکر انہیں تمہارے خلاف دلیل کے طور پر پیش کریں ؟ کیا تمہیں اتنی بھی عقل نہیں ؟

آیت 76:    وَاِذَا لَقُوا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا قَالُوْٓا اٰمَنَّا:  اور (ان میں سے کچھ لوگ ہیں کہ) جب ملتے ہیں اہل ایمان سے تو کہتے ہیں کہ ہم ایمان لے آئے۔    

             وَاِذَا خَلاَ بَعْضُہُمْ اِلٰی بَعْضٍ:  اور جب وہ خلوت میں ہوتے ہیں ایک دوسرے کے ساتھ ،

             قَالُوْٓا اَتُحَدِّثُوْنَہُمْ بِمَا فَتَحَ اللّٰہُ عَلَـیْـکُمْ:  تو کہتے ہیں کیا تم بتا رہے ہو ان کو وہ باتیں جو اللہ  نے کھولی ہیں تم پر؟ 

             لِیُحَآجُّوْکُمْ بِہ عِنْدَ رَبِّکُمْ:  تاکہ وہ ان کے ذریعے تم پر حجت  قائم  کریں تمہارے ربّ کے پاس! ،

             اَفَلاَ تَعْقِلُوْنَ:  کیا تمہیں عقل نہیں ہے؟ 

تم ذرا عقل سے کام لو اور یہ حقیقتیں جو تورات کے ذریعے سے ہمیں معلوم ہیں ، مسلمانوں کو مت بتاؤ۔  کیا تمہیں عقل نہیں ہے کہ ایسا بیوقوفی کا کام کر رہے ہو؟

UP
X
<>