July 18, 2025

قرآن کریم > البقرة >surah 2 ayat 66

فَجَعَلْنَاهَا نَكَالًا لِمَا بَيْنَ يَدَيْهَا وَمَا خَلْفَهَا وَمَوْعِظَةً لِلْمُتَّقِينَ

پھر ہم نے اس واقعے کو اس زمانے کے اور اس کے بعد کے لوگوں کیلئے عبرت اور ڈرنے والوں کیلئے نصیحت کا سامان بنا دیا

آیت 66:   فَجَعَلْنٰہَا نَـکَالاً لِّمَا بَیْنَ یَدَیْہَا وَمَا خَلْفَہَا:  پھر ہم نے اس (واقعہ کو یا اس بستی) کو عبرت کا سامان بنا دیا ان کے لیے بھی جو سامنے موجود تھے (اس زمانے کے لوگ) اور ان کے لیے بھی جو بعد میں آنے والے تھے ، 

             وَمَوْعِظَۃً لِّلْمُتَّقِیْنَ:  اور ایک نصیحت (اور سبق آموزی کی بات) بنا دیا اہلِ تقویٰ کے لیے۔    

UP
X
<>