October 24, 2026

قرآن کریم > البقرة >surah 2 ayat 207

وَمِنَ النَّاسِ مَنْ يَشْرِي نَفْسَهُ ابْتِغَاءَ مَرْضَاتِ اللَّهِ وَاللَّهُ رَءُوفٌ بِالْعِبَادِ

اور (دوسری طرف) لوگوں میں وہ شخص بھی ہے جو اﷲ کی خوشنودی کی خاطر اپنی جان کا سودا کر لیتا ہے اور اﷲ (ایسے) بندوں پر بڑا مہربان ہے

  آیت 207:    وَمِنَ النَّاسِ مَنْ یَّشْرِیْ نَفْسَہُ ابْتِغَـآءَ مَرْضَاتِ اللّٰہِ :   «اور لوگوں میں ایک شخص وہ ہے جو بیچ دیتا ہے اپنی جان کو اللہ کی رضا کے لیے۔ »

       قرآن کا یہ عام اسلوب ہے کہ کرداروں کا فوری تقابل  (simultaneous contrast)  کرتا  ہے۔  چنانچہ ایک نا پسندیدہ کردار کے ذکر کے فوراً بعد پسندیدہ کردار کا ذکر کیا گیا کہ لوگوں میں سے وہ بھی ہیں جو اپنے آپ کو اللہ کی رضا جوئی کے لیے َتج  دیتے ہیں اور اپنا تن من دھن قربان کرنے کو ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔   اِنَّ صَلَاتِیْ وَنُسُکِیْ وَمَحْیَایَ وَمَمَاتِیْ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ : 

       وَاللّٰہُ رَءُوْفٌ بِالْعِبَادِ :   «اور اللہ اپنے ایسے بندوں کے حق میں بہت شفیق‘ہے۔ »

جس شخص نے اللہ کی رضا جوئی کے لیے اپنا سب کچھ تج دینے کا ارادہ کر لیا ہو‘ نیت کرلی ہو‘ اُس سے بھی کبھی کوئی کوتاہی ہو سکتی ہے‘ کبھی جذبات میں آ کر کوئی غلط قدم اٹھ سکتا ہے۔  اپنے ایسے بندوں کو اللہ تعالیٰ بڑی شفقت اور مہربانی کے ساتھ معاف فرمائے گا۔ 

UP
X
<>